طواف واجب کا بیان
راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَی بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حجة الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ پر سوار ہو کر ٹیڑھے سر کی لکڑی سے حجر اسود کا استلام کیا (یعنی اس کو چھوا)