طواف واجب کا بیان
راوی: ہارون بن عبداللہ , محمد بن رافع , ابوعاصم , معروف , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَعْرُوفٍ يَعْنِي ابْنَ خَرَّبُوذَ الْمَکِّيَّ حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَی رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنِهِ ثُمَّ يُقَبِّلُهُ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَطَافَ سَبْعًا عَلَی رَاحِلَتِهِ
ہارون بن عبد اللہ، محمد بن رافع، ابوعاصم، معروف، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ پر سوار ہو کر خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے اور ایک ٹیڑھے سر کی لکڑی سے حجر اسود کو مس کر رہے تھے اور اس کے بعد اس لکڑی کا بوسہ لیتے تھے محمد بن رافع نے یہ اضافہ کیا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا و مروہ کی طرف نکلے اور اپنے اونٹ پر سوار ہو کر سات پھیرے کئے ۔