سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ وصیت کا بیان۔ ۔ حدیث 1128

جب کوئی شخص کسی چیز کو اللہ کی راہ میں دینے کی وصیت کرے۔

راوی:

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُوسَى هُوَ ابْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ إِنَّ رَجُلًا أَوْصَى إِلَيَّ وَجَعَلَ نَاقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَيْسَ هَذَا زَمَانًا يُخْرَجُ إِلَى الْغَزْوِ فَأَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي الْحَجِّ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ مِنْ سَبِيلِ اللَّهِ

نافع بیان کرتے ہیں ایک شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا کہ ایک شخص نے مجھ سے یہ وصیت کی تھی کہ وہ اپنی اونٹنی اللہ کی راہ میں دیتا ہے اب وہ زمانہ نہیں ہے جس میں لوگ جنگ کی طرف جاتے ہیں کیا میں اس پر حج کرنے والوں کو سوار کردوں حضرت عمر نے جواب دیا حج اور عمرہ اللہ کی راہ میں ہوتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں