جب کوئی شخص کسی چیز کو اللہ کی راہ میں دینے کی وصیت کرے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَوْصَى بِمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَسَأَلَ الْوَصِيُّ عَنْ ذَلِكَ عُمَرَ فَقَالَ أَعْطِهِ عُمَّالَ اللَّهِ قَالَ وَمَنْ عُمَّالُ اللَّهِ قَالَ حَاجُّ بَيْتِ اللَّهِ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں دینے کی وصیت کی تھی جس شخص کو وصیت کی تھی اس شخص نے حضرت عمر سے دریافت کیا تو حضرت عمر نے فرمایا اللہ کی راہ میں کام کرنے والوں کو دے دو اس شخص نے دریافت کیا اللہ کی راہ میں کام کرنے والے کون لوگ ہیں حضرت عمر نے فرمایا اللہ کے گھر میں حج کرنے والے لوگ۔