مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آرزو اور حرص کا بیان ۔ حدیث 1191

ابتدائے اسلام میں صحابہ کا فقر و افلاس

راوی:

وعن ابن عمر قال ما شبعنا من تمر حتى فتحننا خيبر . رواه البخاري .

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے فقر و افلاس کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھجوروں سے، کبھی پیٹ نہیں بھرا، یہاں تک کہ ہم نے خیبر کو فتح کر لیا جہاں کھجوریں بہت ہوتی تھیں تب ہمیں پیٹ بھر کھانے کو کھجوریں ملیں۔ (بخاری)

یہ حدیث شیئر کریں