کسی شخص کا قرآن شریف سے بے پرواہ ہونے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ کیا انہیں کافی نہیں ہے کہ ہم نے تجھ پر کتاب اتاری، جو ان پر پڑھی جاتی ہے
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْذَنْ اللَّهُ لِشَيْئٍ مَا أَذِنَ لِلنَّبِيِّ أَنْ يَتَغَنَّی بِالْقُرْآنِ وَقَالَ صَاحِبٌ لَهُ يُرِيدُ يَجْهَرُ بِهِ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے کسی کا قرآن اتنی توجہ سے نہیں سنا، جتنا ان (نبی) کا سنا جو قرآن کو اپنے لئے کافی سمجھتے ہیں، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک دوست نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مراد حدیث کے لفظ تغنی سے جہر کے ساتھ پڑھنا ہے۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Allah does not listen to a prophet as He listens to a prophet who recites the Qur'an in a pleasant tone." The companion of the sub-narrator (Abu Salama) said, "It means, reciting it aloud."