ملتزم کا بیان
راوی: مسدد , عیسیٰ بن یونس , مثنی , ابن صباح , عمرو بن شعیب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ طُفْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمَّا جِئْنَا دُبُرَ الْکَعْبَةِ قُلْتُ أَلَا تَتَعَوَّذُ قَالَ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ ثُمَّ مَضَی حَتَّی اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَأَقَامَ بَيْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ فَوَضَعَ صَدْرَهُ وَوَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَکَفَّيْهِ هَکَذَا وَبَسَطَهُمَا بَسْطًا ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ
مسدد، عیسیٰ بن یونس، مثنی، ابن صباح، عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ (بن عمر) کے ساتھ طواف کیا جب ہم کعبہ کے پیچھے آئے تو میں نے عبداللہ بن عمر سے کہا کہ آپ اللہ سے پناہ طلب نہیں کر تے؟ انہوں نے کہا ہم اللہ سے جہنم سے پناہ طلب کرتے ہیں۔ پھر وہ گئے اور جا کر حجر اسود کو چوما اور خانہ کعبہ اور حجر اسود کے درمیان کھڑے ہو کر اپنا سینہ، چہرہ، دونوں ہاتھ اور ہتھیلیاں اس طرح رکھیں اور ان کو پھیلایا پھر فرمایا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے