سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 138

صفا اور مر وہ کا بیان

راوی: مسدد , خالد بن عبداللہ , اسمعیل , بن ابی خالد , عبداللہ بن ابی اوفی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّی خَلْفَ الْمَقَامِ رَکْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنْ النَّاسِ فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْکَعْبَةَ قَالَ لَا

مسدد، خالد بن عبد اللہ، اسماعیل، بن ابی خالد، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب عمرہ کیا تو خانہ کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیرے میں لے رکھا تھا (تا کہ مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی گزند نہ پہنچا سکیں) حضرت عبداللہ سے پوچھا گیا کہ (جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمرہ قضاء کے لئے تشریف لائے) تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر گئے تھے؟ فرمایا نہیں (کیونکہ اس وقت تک وہاں بت رکھے ہوئے تھے)

یہ حدیث شیئر کریں