صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فضائل قرآن ۔ حدیث 34

سورۃ بقرہ یا فلاں فلاں سورت کہنے میں کوئی حرج نہ ہونے کا بیان

راوی: عمربن حفص , ابوحفص , اعمش , ابراہیم , علقمہ , عبدالرحمن بن یزید , ابومسعود انصاری

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَ بِهِمَا فِي لَيْلَةٍ کَفَتَاهُ

عمربن حفص، ابوحفص، اعمش، ابراہیم، علقمہ، عبدالرحمن بن یزید، ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورت بقرہ کی آخری دو آیتیں جو کوئی رات کو پڑھے گا، تو یہ اسے کافی ہوجائیں گی (ہر آسیب سے نجات دلائیں گی) ۔

Narrated Abu Mas'ud Al-Ansari:
The Prophet said, "If one recites the last two Verses of Surat-al-Baqara at night, it is sufficient for him (for that night)."

یہ حدیث شیئر کریں