صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فضائل قرآن ۔ حدیث 41

آواز کو گھما کر قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا بیان

راوی: آدم بن ابی ایاس , شعبہ , ابوایاس , عبداللہ بن مغفل

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِيَاسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ وَهُوَ عَلَی نَاقَتِهِ أَوْ جَمَلِهِ وَهِيَ تَسِيرُ بِهِ وَهُوَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفَتْحِ أَوْ مِنْ سُورَةِ الْفَتْحِ قِرَائَةً لَيِّنَةً يَقْرَأُ وَهُوَ يُرَجِّعُ

آدم بن ابی ایاس، شعبہ، ابوایاس، عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی یا اپنے اونٹ پر (8 ھ میں) سورت فتح یا سورت فتح کا کچھ حصہ نرم آواز سے ترجیع کے ساتھ پڑھ رہے تھے۔

Narrated 'Abdullah bin Mughaffal:
I saw the Prophet reciting (Qur'an) while he was riding on his she camel or camel which was moving, carrying him. He was reciting Surat Fath or part of Surat Fath very softly and in an Attractive vibrating tone.

یہ حدیث شیئر کریں