مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کسب اور طلب حلال کا بیان ۔ حدیث 1234

رزق دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے

راوی:

وعن ابن
مسعود قال أقرأني رسول الله صلى الله عليه وسلم ( إني أنا الرزاق ذو القوة المتين )
. رواه أبو داود والترمذي وقال هذا حديث حسن صحيح . ( إسناده جيد )

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو یہ آیت سکھائی۔(اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ) 51۔ الذاریات : 58)۔ یعنی اے انسان جان لے کہ بلاشبہ میں ہی روزی دینے والا ہوں اور غالب طاقت رکھنے والا ہوں۔ (ابو داؤد، ترمذی) اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تشریح
انی انالرزاق قرأت شاذہ ہے ، قرأت مشہور کے مطابق اس آیت کے الفاظ اصل میں یوں ہیں آیت (اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ) 51۔ الذاریات : 58) بلاشبہ اللہ ہی رزق دینے والا اور غالب طاقت والا ہے حاصل یہ ہے کہ جب رزق دینے والا اور غالب طاقت رکھنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے تو پھر لازم ہے کہ اس کی ذات کے علاوہ اور کسی پر قطعا بھروسہ نہ کیا جائے اور اپنے امور کا بہتر کا رساز و وکیل اس کے علاوہ اور کسی کو ہرگز نہ سمجھا جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں