باہر سے مال لانے والے سے شہر سے باہر جا کر ملنا منع ہے۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , ابواسامہ , ہشام بن حسان , محمد بن سیرین , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الْأَجْلَابَ فَمَنْ تَلَقَّی مِنْهُ شَيْئًا فَاشْتَرَی فَصَاحِبُهُ بِالْخِيَارِ إِذَا أَتَی السُّوقَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، ابواسامہ، ہشام بن حسان، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا باہر سے آنے والے قافلوں سے نہ ملو اگر کوئی ملا اور کچھ خرید لیا تو بیچنے والا جب بازار پہنچے اسے اختیار ہوگا (کہ بیع قائم رکھے یا فسخ کر دے) ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said:
“Do not meet the traders on the way, and whoever meets any of them and buys from him, the vendor has the choice of annulling the transaction when he comes to the marketplace." (Sahih)