ریا کار دین داروں کے بارے میں وعید
راوی:
وعن ابن
عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الله تبارك وتعالى قال لقد خلقت خلقا ألسنتهم أحلى من السكر وقلوبهم أمر من الصبر فبي حلفت لأتيحنهم فتنة تدع الحليم فيهم حيران فبي يغترون أم علي يجترؤون ؟ رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب .
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے ایک ایسی مخلوق پیدا کی ہے جس کی زبان شکر سے زیادہ شیریں ہے، اور جس کے دل ایلوے سے زیادہ تلخ ہیں، پس میں اپنی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں یقینا ان پر ایسی بلائیں نازل کروں گا جو بڑے سے ببڑے دانشور عقلمند شخص کو بھی حیران وعاجز بنا دیں گے، تو کیا وہ لوگ مجھے دھوکہ دیتے ہیں، یا مجھ پر جرات ودلیری دکھاتے ہیں؟ ترمذی نے اس روایتوں کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔