جو چیز پاس نہ ہو اس کی بیع منع ہے اور جو چیز اپنی ضمان میں نہ ہو اس کا نفع منع ہے۔
راوی: ازہر بن مروان , حماد بن زید , ح , ابوکریب , اسماعیل بن علیہ , ایوب , عمرو بن شعیب , عبداللہ بن عمر وبن العاص
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَکَ وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ يُضْمَنْ
ازہر بن مروان، حماد بن زید، ح ، ابوکریب، اسماعیل بن علیہ، ایوب، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمر وبن العاص فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو چیز تمہارے پاس نہ ہو اس کی بیع حلال نہیں اور جو چیز تمہاری ضمان میں نہیں اس کا نفع بھی حلال نہیں ۔
It was narrated from' Amr bin Shu' aib, from his father, that his grandfather said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'It is not permissible to sell something that is not with you, nor to profit from what you do not possess.''' (Sahih)