آزاد عورت کا غلام سے نکاح کرنے کا بیان
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , ربیعہ , بن ابی عبدالرحمن , قاسم بن محمد , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ سُنَنٍ عَتَقَتْ فَخُيِّرَتْ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبُرْمَةٌ عَلَی النَّارِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ خُبْزٌ وَأُدْمٌ مِنْ أُدْمِ الْبَيْتِ فَقَالَ أَلَمْ أَرَ الْبُرْمَةَ فَقِيلَ لَحْمٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ وَأَنْتَ لَا تَأْکُلُ الصَّدَقَةَ قَالَ هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
عبداللہ بن یوسف، مالک، ربیعہ، بن ابی عبدالرحمن، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ بریرہ کے واقعہ میں تین شرعی مسائل ہیں، جب بریرہ آزاد کی گئی تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حق ولاء آزاد کرنے والے کا حق ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو دیکھا ہانڈی چولہے پر تھی، آپ کے سامنے روٹی اور گھر کا سالن رکھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی کیا وجہ ہے کہ دسترخوان پرہانڈی کا سالن دیکھنے میں نہیں آیا، جواب دیا گیا کہ اس میں صدقہ کا گوشت ہے جو بریرہ کو ملا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو صدقہ نہیں کھاتے تو فرمایا وہ بریرہ کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ۔
Narrated 'Aisha :
Three principles were established because of Barira: (i) When Banra was manumitted she was given the option (to remain with her slave husband or not). (ii) Allah's Apostle said "The Wala of the slave) is for the one who manumits (the slave). (iii) When Allah's Apostle entered (the house), he saw a cooking pot on the fire but he was given bread and meat soup from the soup of the home. The Prophet said, "Didn't I see the cooking pot (on the fire)?" It was said, "That is the meat given in charity to Barira, and you do not eat the (things given in) charity." The Prophet said, "It is an object of charity for Barira, and it is a present for us."