دودھ پلانے والی ماں کا بیان، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ) جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہوجاتے ہیں
راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , قتادہ , جابر بن زید , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تَتَزَوَّجُ ابْنَةَ حَمْزَةَ قَالَ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ وَقَالَ بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ مِثْلَهُ
مسدد، یحیی ، شعبہ، قتادہ، جابر بن زید، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ حمزہ کی بیٹی سے شادی کیوں نہیں کرلیتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میری رضاعی بھتیجی ہے اور بشر بن عمر نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا کہ میں نے قتادہ سے سنا کہ وہ جابر بن زید سے اسی طرح کی روایت نقل کرتے تھے۔
Narrated Ibn 'Abbas:
It was said to the Prophet, "Won't you marry the daughter of Hamza?" He said, "She is my foster niece (brother's daughter). "