صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 94

جو شخص یہ کہے کہ دو سال کی عمر کے بعد رضاعت کی حرمت ثابت نہیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو کوئی رضاعت پوری کرنا چاہے تو اس کی مدت دو سال ہے اور واقعہ یہ ہے کہ عورت کا دودھ پینے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے، خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ

راوی: ابوولید , شعبہ , اشعث , مسروق , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا رَجُلٌ فَکَأَنَّهُ تَغَيَّرَ وَجْهُهُ کَأَنَّهُ کَرِهَ ذَلِکَ فَقَالَتْ إِنَّهُ أَخِي فَقَالَ انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُکُنَّ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنْ الْمَجَاعَةِ

ابوولید، شعبہ، اشعث، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور ایک شخص میرے پاس بیٹھا تھا، آپ کا چہرہ متغیر ہوگیا گویا آپ کو یہ بات ناگوار گذری، میں نے کہا (یا رسول اللہ) یہ میرا (رضاعی) بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا غور کرو تمہارا بھائی کون کون ہے اس لئے کہ دودھ کا رشتہ اس وقت ثابت ہوتا ہے جب کہ بچہ کی غذا ہی دودھ ہو۔

Narrated 'Aisha:
that the Prophet entered upon her while a man was sitting with her. Signs of anger seemed to appear on his face as if he disliked that. She said, "Here is my (foster) brother." He said, "Be sure as to who is your foster brother, for foster suckling relationship is established only when milk is the only food of the child."

یہ حدیث شیئر کریں