صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 99

اللہ تعالیٰ کا فرمان (حرام یہ ہے کہ) تم دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرو، مگر جو گذر چکا

راوی: عبداللہ بن یوسف , لیث , عقیل , ابن شہاب , عروہ بن زبیر , زینب بنت ابی سلمہ , ام حبیبہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ انْکِحْ أُخْتِي بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ وَتُحِبِّينَ قُلْتُ نَعَمْ لَسْتُ لَکَ بِمُخْلِيَةٍ وَأَحَبُّ مَنْ شَارَکَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ ذَلِکِ لَا يَحِلُّ لِي قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَوَاللَّهِ إِنَّا لَنَتَحَدَّثُ أَنَّکَ تُرِيدُ أَنْ تَنْکِحَ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَوَاللَّهِ لَوْ لَمْ تَکُنْ فِي حَجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا لَابْنَةُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِکُنَّ وَلَا أَخَوَاتِکُنَّ

عبداللہ بن یوسف، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، زینب بنت ابی سلمہ، ام حبیبہ کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! آپ میری بہن بنت ابوسفیان سے نکاح کرلیجئے، آپ نے کہا تجھے یہ پسند ہے، انہوں نے کہا ہاں اور اس وقت بھی میں آپ کی اکیلی بیوی تو نہیں ہوں (بلکہ آپ کی اور بیویاں بھی ہیں) اور جو کوئی بھلائی میں میرے شریک ہوں، مجھے ان سب سے زیادہ اپنی بہن اچھی لگتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ میرے لئے حلال نہیں ہے، میں نے کہا اللہ کی قسم! ہم نے سنا ہے کہ آپ بنت ابوسلمہ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا وہ جو ام سلمہ کی بیٹی ہے، میں نے کہا جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی قسم! اگر وہ میری ربیبہ نہ ہوتی تب بھی وہ میرے لئے حلال نہیں کیوں کہ دودھ کے رشتہ سے وہ میری بھتیجی ہے، مجھے اور ابوسلمہ کو ثوبیہ نے دودھ پلایا ہے، تم میرے سامنے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو پیش نہ کرو۔

Narrated Um Habiba:
I said, "O Allah's Apostle! Marry my sister, the daughter of Abu Sufyan." He said, "Do you like that?" I said, "Yes, for even now I am not your only wife; and the most beloved person to share the good with me is my sister." The Prophet said, "But that is not lawful for me (i.e., to be married to two sisters at a time.)" I said, "O Allah's Apostle! By Allah, we have heard that you want to marry Durra, the daughter of Abu Salama." He said, "You mean the daughter of Um Salama?" I said, "Yes." He said, "By Allah ! Even if she were not my stepdaughter, she would not be lawful for me to marry, for she is my foster niece, for Thuwaiba has suckled me and Abu Salama; so you should neither present your daughters, nor your sisters to me."

یہ حدیث شیئر کریں