جانوروں کا حمل خریدنا یا تھنوں میں جو دودھ ہے اسی حالت میں وہ خریدنا یا غوطہ خور کے ایک مرتبہ کے غوطہ میں جو بھی آئے (شکار کرنے سے قبل) اسے خریدنا منع ہے۔
راوی: ہشام بن عمار , حاتم بن اسماعیل , جعضم بن عبداللہ , محمد بن ابراہیم , محمد بن زید , شہر بن حوشب , ابوسعید
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا جَهْضَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَمَانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَائِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّی تَضَعَ وَعَمَّا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِکَيْلٍ وَعَنْ شِرَائِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ وَعَنْ شِرَائِ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ وَعَنْ شِرَائِ الصَّدَقَاتِ حَتَّی تُقْبَضَ وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ
ہشام بن عمار، حاتم بن اسماعیل، جعضم بن عبد اللہ، محمد بن ابراہیم، محمد بن زید، شہر بن حوشب، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانوروں کے حمل خریدنے سے منع فرمایا یہاں تک بچہ ہو جائے اور تھنوں میں دودھ خریدنے سے منع فرمایا الاّ یہ کہ ناپ لیں (یعنی دوہنے کے بعد) اور بھاگے ہوئے غلام کو (اسی حالت میں) خریدنے سے منع فرمایا اور غنیمت کا حصہ تقسیم سے قبل خریدنے سے منع فرمایا اور صدقات خریدنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ وصول کرلئے جائیں اور غوطہ خور کا ایک غوطہ خریدنے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade selling what is in the wombs of cattle until they give birth, and selling what is in their udders unless it is measured out, and selling a slave who has fled, and selling spoils of war untii it has been distributed, and selling Sadaqah until it has been received, and what a diver is going to bring up." (Hasan)