پیوند کیا ہوا کھجور کا درخت یا مال والا غلام بیچنا۔
راوی: ہشام بن عمار , مالک بن انس , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اشْتَرَی نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ
ہشام بن عمار، مالک بن انس، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے پیوند کیا ہوا کھجور کا درخت بیچا تو اس کا پھل فروخت کنندہ کا ہوگا الاّ یہ کہ خریدار پہلے طے کرلے (کہ پھل میں لونگا تو خریدار کا ہو جائے گا )۔ دوسری سند سے یہی مضمون مروی ہے۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever buys a palm tree that has been pollinated, its fruits belong to the seller, unless the purchaser stipulated a condition." (Sahih) Another chain from Ibn 'Umar, from the Prophet P.B.U.H, with similar wording.