سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ تجارت ومعاملات کا بیان ۔ حدیث 383

ملاوٹ سے ممانعت ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابونعیم , یونس بن ابی اسحق , ابی اسحق , ابوالحمراء

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي دَاوُدَ عَنْ أَبِي الْحَمْرَائِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِجَنَبَاتِ رَجُلٍ عِنْدَهُ طَعَامٌ فِي وِعَائٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَقَالَ لَعَلَّکَ غَشَشْتَ مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابونعیم، یونس بن ابی اسحاق ، ابی اسحاق ، حضرت ابوالحمراء فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک شخص کے پہلو کی جانب سے گزرے اس کے پاس برتن میں اناج تھا۔ آپ نے اس میں ہاتھ ڈالا پھر فرمایا لگتا ہے تو دھوکہ دے رہے ہو (اچھا اناج اوپر اور معیوب نیچے) جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

It was narrated that Abu Hamra' said: "I saw the Messenger of Allah P.B.U.H pass by a man having food in a vessel. He put his hand in it and said: 'Perhaps you are cheating. Whoever cheats us is not one of us:" (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں