مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لوگوں میں تغیر وتبدل کا بیان ۔ حدیث 1283

آخرت کے خوف نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جلد بوڑھا کر دیا تھا

راوی:

وعن أبي
جحيفة قال قالوا يا رسول الله قد شبت . قال شيبتني سورة هود وأخواتها . رواه الترمذي .

حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب صحابہ نے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ تو بوڑھے ہو گئے یعنی بڑی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی آپ پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہو گئے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ سورت ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھ کو بوڑھا کر دیا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
یعنی سورت ہود اور ان جیسی سورتوں میں قیامت اور آخرت کے عذاب کا بہت زیادہ ذکر ہے۔ ان کے مضمون دیکھ دیکھ کر اپنی امت کی طرف سے یہ غم مجھے کھائے جا رہا ہے کہ نہ معلوم میری امت کے لوگوں کا کیا حشر ہوگا ، یہی غم کھاتے کھاتے میرا یہ حال ہو گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں