مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لوگوں میں تغیر وتبدل کا بیان ۔ حدیث 1284

آخرت کے خوف نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جلد بوڑھا کر دیا تھا

راوی:

وعن ابن
عباس قال قال أبو بكر يا رسول الله قد شبت . قال شيبتني ( هود )
و( المرسلات )
و( عم يتساءلون )
و( إذا الشمس كورت )
. رواه الترمذي .
وذكر حديث أبي هريرة لا يلج النار في كتاب الجهاد .

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ! ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تو بہت جلد بوڑھے ہو گئے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ہاں سورت ہود، سورت واقعہ، سورت مرسلات ، عم یتساء لون اور اذالشمس کورت اور ان جیسی دوسری سورتوں نے (کہ جن میں قیامت اور اس کے احوال کا ذکر ہے) مجھ کو بڑی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی بوڑھا کر دیا ہے۔ (ترمذی)
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت لایلج النار الخ کتاب الجہاد میں نقل کی جا چکی ہے

یہ حدیث شیئر کریں