سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 272

مدینہ کے حرم کا بیان

راوی: ابو سلمہ , جریر , ابن حازم , یعلی بن حکیم , سلیمان بن ابی عبداللہ

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنِي يَعْلَی بْنُ حَکِيمٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَأَيْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ أَخَذَ رَجُلًا يَصِيدُ فِي حَرَمِ الْمَدِينَةِ الَّذِي حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَبَهُ ثِيَابَهُ فَجَائَ مَوَالِيهِ فَکَلَّمُوهُ فِيهِ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ هَذَا الْحَرَمَ وَقَالَ مَنْ أَخَذَ أَحَدًا يَصِيدُ فِيهِ فَلْيَسْلُبْهُ ثِيَابَهُ فَلَا أَرُدُّ عَلَيْکُمْ طُعْمَةً أَطْعَمَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَکِنْ إِنْ شِئْتُمْ دَفَعْتُ إِلَيْکُمْ ثَمَنَهُ

ابو سلمہ، جریر، ابن حازم، یعلی بن حکیم، حضرت سلیمان بن ابی عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے مدینہ میں ایک شکار والے شخص کو پکڑا اور اس کے کپڑے چھین لئے اس پر اس شخص کے لوگوں نے حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آ کر گفتگو کی حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حرم کو حرام ٹھہرایا ہے اور فرمایا اگر کوئی اس حرم میں کسی کو کوئی شکار کرتا ہوا پائے تو وہ اس کے کپڑے چھین لے اور میں تم کو وہ سامان ہرگز نہ دوں گا جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دلایا ہے ہاں اگر تم چاہو تو میں تم کو اس کی قیمت دے سکتا ہوں

یہ حدیث شیئر کریں