بیع صرف اور ان چیزوں کا بیان جنہیں نقد بھی کم وبیش بیچنا درست نہیں ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , ہشام بن عمار , نصر بن علی , محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , زہری , مالک بن او س , امیرالمومنین سیدنا عمر بن الخطاب
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ النَّصْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلَّا هَائَ وَهَائَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، ہشام بن عمار، نصر بن علی، محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، زہری، مالک بن اوس، امیرالمومنین سیدنا عمر بن الخطاب بیان فرماتے ہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سونا سونے کے عوض سود ہے مگر ہاتھوں ہاتھ بیچا جائے تو سود نہیں اور گندم گندم کے عوض اور جو جو کے عوض سود ہے الاّ یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو اور کھجور کھجور کے عوض سود ہے الاّ یہ کہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔
It was narrated that Malik bin Aws bin Hadathan Nasri said: "I heard 'Umar bin Al-Khattab say: 'The Messenger of Allah P.B.U.H
said: "Exchanging gold for gold is usury, unless it is done on the spot. (Exchanging) wheat for wheat is usury, unless it is done
on the spot. (Exchanging) barley for barley is usury unless it is done on the spot. (Exchanging) dates for dates is usury, unless it
is done on the spot." (Sahih)