سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 278

قبروں کی زیارت کا بیان

راوی: حامد بن یحیی , محمد بن معن , داؤد , بن خالد , ربیعہ بن ابی عبدالرحمن , ربیعہ , ابن ہدیر , طلحہ

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْمَدَنِيُّ أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ الْهُدَيْرِ قَالَ مَا سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا قَطُّ غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ قَالَ قُلْتُ وَمَا هُوَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ قُبُورَ الشُّهَدَائِ حَتَّی إِذَا أَشْرَفْنَا عَلَی حَرَّةِ وَاقِمٍ فَلَمَّا تَدَلَّيْنَا مِنْهَا وَإِذَا قُبُورٌ بِمَحْنِيَّةٍ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقُبُورُ إِخْوَانِنَا هَذِهِ قَالَ قُبُورُ أَصْحَابِنَا فَلَمَّا جِئْنَا قُبُورَ الشُّهَدَائِ قَالَ هَذِهِ قُبُورُ إِخْوَانِنَا

حامد بن یحیی، محمد بن معن، داؤد، بن خالد، ربیعہ بن ابی عبدالرحمن، ربیعہ، ابن ہدیر، حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شہیدوں کی قبروں کی زیارت کے لئے نکلے یہاں تک کہ ہم (ایک ٹیلے) حرہ واقم پر چڑھے پس جب ہم اس سے اترے تو وہاں متعدد قبریں تھیں حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا یہی ہمارے (شہید) بھائیوں کی قبریں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ہمارے اصحاب کی قبریں ہیں جب ہم شہداء کی قبروں پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ہمارے بھائیوں کی قبریں ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں