نشہ آور چیز سے علاج کرنا منع ہے
راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , سماک , علقمہ بن وائل اپنے والد
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاکٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ أَوْ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّا نَتَدَاوَی بِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَائٍ وَلَکِنَّهَا دَائٌ حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ وَشَبَابَةُ عَنْ شُعْبَةَ بِمِثْلِهِ قَالَ مَحْمُودٌ قَالَ النَّضْرُ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ وَقَالَ شَبَابَةُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، سماک، علقمہ بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ بارگاہ نبوی میں حاضر ہوئے۔ سوید بن طارق یا طارق بن سوید نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے متعلق دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا۔ انہوں نے عرض کیا ہم اس سے علاج کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔ محمود بھی نضر اور شبابہ سے اور وہ شعبہ سے اسی طرح کی حدیث نقل کرتے ہیں۔ محمود کی روایت میں طارق بن سوید اور شباب کی سند میں سوید بن طارق ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Wail (RA) reported that Suwayd ibn Tariq or Tariq ibn Suwayd (RA) asked the Prophet his presence about wine and he prohibited it. He said, “We give medical treatment by it.” The Prophet said, “It is not medicine but a sickness.”
[Muslim 1984]