جہاد کی فرضیت
راوی: احمد بن محمد بن مغیرة , عثمان , شعیب , زہری , عمرو بن عثمان بن سعید بن کثیر , وہ اپنے و الد سے , شعیب , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح و أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمَنْ قَالَهَا فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي نَفْسَهُ وَمَالَهُ إِلَّا بِحَقِّهِ وَحِسَابُهُ عَلَی اللَّهِ
احمد بن محمد بن مغیرة، عثمان، شعیب، زہری، عمرو بن عثمان بن سعید بن کثیر، وہ اپنے و الد سے، شعیب، زہری، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کو حکم فرمایا گیا ہے کہ میں اس وقت تک جہاد کروں کہ جس وقت تک وہ لوگ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ نہ کہہ دیں اور جو شخص یہ کلمہ کہے گا وہ مجھ سے اپنا مال و جان کو محفوظ کرے گا مگر یہ کہ کسی دوسرے کی حق تلفی کی وجہ سے اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔
It was narrated from Anas that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Strive against the idolators with your wealth, your hands and your tongues.” (Da’if)