جہاد نہ کرنے والے مجاہدین کے برابر نہیں ہو سکتے
راوی: براء
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ذَکَرَ کَلِمَةً مَعْنَاهَا قَالَ ائْتُونِي بِالْکَتِفِ وَاللَّوْحِ فَکَتَبَ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَعَمْرُو بْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ خَلْفَهُ فَقَالَ هَلْ لِي رُخْصَةٌ فَنَزَلَتْ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ
نصر بن علی، معتمر، ابی اسحاق، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شانے کی ہڈی اور تحتی منگائی اور اس پر آیت کریمہ" لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ " آخر تک لکھوائی۔ اس وقت حضرت عمرو بن مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے تھے انہوں نے عرض کیا کیا میرے واسطے رخصت اور سہولت ہے؟ اس پر یہ آیت کریمہ" غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ" نازل ہوئی
It was narrated that Al-Bara’ said: “When the following was revealed: ‘Not equal are those of the believers who sit (at home),’ Ibn Umm Maktum, who was blind, came and said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, what about me? I am blind.’ He said: ‘He did not leave before the following was revealed: Except those who are disabled (by injury or are blind or lame).” (Sahih)