قبروں کی زیارت کا بیان
راوی: قعنبی , مالک
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ قَالَ مَالِکٌ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُجَاوِزَ الْمُعَرَّسِ إِذَا قَفَلَ رَاجِعًا إِلَی الْمَدِينَةِ حَتَّی يُصَلِّيَ فِيهَا مَا بَدَا لَهُ لِأَنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَّسَ بِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ الْمَدَنِيَّ قَالَ الْمُعَرَّسُ عَلَی سِتَّةِ أَمْيَالٍ مِنْ الْمَدِينَةِ
قعنبی نے بیان کیا کہ مالک فرماتے ہیں کہ جو شخص مکہ سے مدینہ لوٹ کر آئے اس کے لئے یہ بات زیبا نہیں کہ وہ معرس سے آگے بڑھ جائے یہاں تک کہ وہ وہاں نماز پڑھے جس قدر چاہے کیونکہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں نزول فرمایا ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ میں نے محمد بن اسحاق مدنی سے سنا ہے کہ معرس مدینہ سے چھ میل دور ہے۔