سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 293

بڑے ہو کر دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , محمد بن کثیر , سفیان , اشعث بن سلیم , عائشہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ الْمَعْنَی وَاحِدٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا رَجُلٌ قَالَ حَفْصٌ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَيْهِ وَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ فَقَالَ انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُکُنَّ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنْ الْمَجَاعَةِ

حفص بن عمر، شعبہ، محمد بن کثیر، سفیان، اشعث بن سلیم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اس حال میں ایک شخص ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ کا رنگ بدل گیا انہوں نے عرض کیا کہ یہ میرا دودھ شریک بھائی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ذرا سوچو تو سہی تمہارا بھائی کون ہے؟ دودھ کا رشتہ تو صرف بھوک سے ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں