سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ تجارت ومعاملات کا بیان ۔ حدیث 458

جانور کے گلہ یا باغ سے گزر ہو تو دودھ یا پھل کھانے کیلئے لینا۔

راوی: محمد بن یحییٰ , یزید بن ہارون , ابی نضرہ , ابوسعید

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَيْتَ عَلَی رَاعٍ فَنَادِهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَإِنْ أَجَابَکَ وَإِلَّا فَاشْرَبْ فِي غَيْرِ أَنْ تُفْسِدَ وَإِذَا أَتَيْتَ عَلَی حَائِطِ بُسْتَانٍ فَنَادِ صَاحِبَ الْبُسْتَانِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنْ أَجَابَکَ وَإِلَّا فَکُلْ فِي أَنْ لَا تُفْسِدَ

محمد بن یحییٰ، یزید بن ہارون، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم جانوروں کے گلہ پر پہنچو اور بھوک لگی ہو تو چروا ہے کو تین بار آواز دو اگر وہ جواب دے (تو اس سے اجازت لے لو) ورنہ بقدر ضرورت پی لو اور ضائع نہ کرو اور جب کسی باغ میں پہنچو (اور بھوک لگی ہو) تو باغ کے مالک کو تین بار آواز دو وہ جواب دے تو ٹھیک ورنہ بقدر ضرورت کھالو اور ضائع مت کرو۔

It was narrated from Abu Sa'eed that the Prophet P.B.U.H said: "When you come to a shepherd, call him three times. If he answers (all well and good), otherwise drink (milk from the flock) WIthout taking advantage. And when you come to a garden, call the owner of the garden three times. If he answers (all well and good), otherwise eat (from the produce of the garden) without taking advantage." (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں