سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ تجارت ومعاملات کا بیان ۔ حدیث 460

مالک کی اجازت کے بغیر کوئی چیز استعمال کرنے سے ممانعت ۔

راوی: محمد بن رمح , لیث بن سعد , نافع , عبداللہ بن عمر , ابن عمر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَامَ فَقَالَ لَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُکُمْ مَاشِيَةَ رَجُلٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ أَيُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ تُؤْتَی مَشْرُبَتُهُ فَيُکْسَرَ بَابُ خِزَانَتِهِ فَيُنْتَثَلَ طَعَامُهُ فَإِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَاتِهِمْ فَلَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُکُمْ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ

محمد بن رمح، لیث بن سعد، نافع، عبداللہ بن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا تم سے کوئی بھی مالک کی اجازت کے بغیر اس کے گلے سے دودھ نہ دوہے کیا تم میں سے کسی کو پسند ہے کہ کوئی دوسرا اس کے بالاخانے پر جا کر اس کے خزانے کا دروازہ توڑے اور اناج نکال کرلے جائے جانور والوں کیلئے ان کے جانوروں کے تھن ان کے کھانے کا خزانہ (سٹور) ہیں اس لئے تم میں سے کوئی بھی مالک کی اجازت بغیر اس کا جانور نہ دوہے ۔

It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H stood up and said: "No one of you should milk from the livestock of another man without his permission. Would anyone of you like someone to break into his storeroom and take his food? The udders of their livestock store food for them, so none of you should milk the livestock of another man without his permission."

یہ حدیث شیئر کریں