جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 2175

بچے کو دودھ پلانے کی حالت میں بیوی سے جماع کرنا

راوی: احمد بن منیع , یحیی بن اسحاق , یحیی ایوب , محمد بن عبدالرحمن بن نوفل عروہ , عائشہ یعنی جدامۃ بنت وہب

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ ابْنَةَ وَهْبٍ وَهِيَ جُدَامَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَرَدْتُ أَنْ أَنْهَی عَنْ الْغِيَالِ فَإِذَا فَارِسُ وَالرُّومُ يَفْعَلُونَ وَلَا يَقْتُلُونَ أَوْلَادَهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ يَزِيدَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ مَالِکٌ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ مَالِکٌ وَالْغِيَالُ أَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ تُرْضِعُ

احمد بن منیع، یحیی بن اسحاق، یحیی ایوب، محمد بن عبدالرحمن بن نوفل عروہ، عائشہ یعنی حضرت جدامۃ بنت وہب فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے ارادہ کیا تھا کہ تم لوگوں کو بچے کو دودھ پلانے والی بیوی سے صحبت کرنے سے منع کروں لیکن میں نے دیکھا کہ فارس اور روم والے ایسے کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس باب میں حضرت اسماء بن یزید سے بھی حدیث منقول ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ مالک اسے اسود سے وہ عائشہ سے وہ جدامۃ بنت وہب اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مثل نقل کرتے ہیں۔ امام مالک فرماتے ہیں کہ غیلہ اسے کہتے ہیں کہ آدمی اپنی بیوی سے دودھ پلانے کے زمانے میں صحبت کرے۔

Sayyidah Aisha Bint Wahb who was Judamah (RA) reported that she heard Allah’s Messenger (SAW) say, “I had intended to disallow men to have sexual intercourse with their wives, who suckle their infants, but the people of Rome and Persia do it and their children have not suffered in any way.”

[Muslim 1442]

یہ حدیث شیئر کریں