ان عورتوں کا بیان جن سے ایک ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں
راوی: احمد بن یونس , قتیبہ بن سعید , احمد , لیث , عبیداللہ بن عبداللہ بن ابی ملیکہ , مسور بن مخرمہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَعْنَی قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ الْقُرَشِيُّ التَّيْمِيُّ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ إِنَّ بَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ اسْتَأْذَنُونِي أَنْ يُنْکِحُوا ابْنَتَهُمْ مِنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَلَا آذَنُ ثُمَّ لَا آذَنُ ثُمَّ لَا آذَنُ إِلَّا أَنْ يُرِيدَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي وَيَنْکِحَ ابْنَتَهُمْ فَإِنَّمَا ابْنَتِي بَضْعَةٌ مِنِّي يُرِيبُنِي مَا أَرَابَهَا وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ
احمد بن یونس، قتیبہ بن سعید، احمد، لیث، عبیداللہ بن عبداللہ بن ابی ملیکہ، حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تقریر کر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے کہ بنی ہاشم بن مغیرہ نے مجھ سے اس بات کی اجازت طلب کی کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح حضرت علی بن ابی المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کر دیں لیکن میں اس کی اجازت نہیں دوں گا نہیں دوں گا ہرگز نہیں دوں گا ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ میری بیٹی کو طلاق دیدیں اور ان کی بیٹی سے نکاح کرلیں فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جو بات اسے ناگوار گزرتی ہے وہ مجھے بھی ناگوار گزرتی ہے اور جس بات سے اسے تکلیف ہوتی ہے مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے اور یہ الفاظ احمد بن یونس کی روایت کردہ حدیث کے ہیں