جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 2183

باب

راوی: احمد بن سعید اشقر , روح بن عبادہ , مرزوق ابوعبداللہ شامی , سعید , ثوبان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشْقَرُ الرِّبَاطِيُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مَرْزُوقٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ أَخْبَرَنَا ثَوْبَانُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصَابَ أَحَدَکُمْ الْحُمَّی فَإِنَّ الْحُمَّی قِطْعَةٌ مِنْ النَّارِ فَلْيُطْفِئْهَا عَنْهُ بِالْمَائِ فَلْيَسْتَنْقِعْ نَهْرًا جَارِيًا لِيَسْتَقْبِلَ جِرْيَتَهُ فَيَقُولُ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَکَ وَصَدِّقْ رَسُولَکَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَلْيَغْتَمِسْ فِيهِ ثَلَاثَ غَمَسَاتٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي ثَلَاثٍ فَخَمْسٍ وَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي خَمْسٍ فَسَبْعٌ فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي سَبْعٍ فَتِسْعٍ فَإِنَّهَا لَا تَکَادُ تُجَاوِزُ تِسْعًا بِإِذْنِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

احمد بن سعید اشقر، روح بن عبادہ، مرزوق ابوعبداللہ شامی، سعید، حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بخار آگ کا ایک ٹکڑہ ہے۔ اگر تم میں سے کسی کو بخار ہو جائے تو وہ اسے پانی سے بجھائے اور بہتی نہر میں اتر کر جس طرف سے پانی آ رہا ہو اس طرف منہ کر کے یہ دعا پڑھے (بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَکَ وَصَدِّقْ رَسُولَکَ) (ترجمہ اللہ کے نام سے ابتداء کرتا ہوں۔ اے اللہ ! اپنے بندے کو شفا دے اور اپنے رسول کو سچا کر) فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے نہر میں اترے۔ پھر اسے چاہیے کہ نہر میں تین غوطے لگائے اور تین دن تک یہ عمل کرے۔ اگر تین دن تک صحت یاب نہ ہو تو پانچ دن اور اگر اس میں بھی نہ ہو تو سات دن اور پھر اگر سات دنوں میں شفا نہ ہو تو نو دن تک یہ عمل کرے۔ بے شک اللہ کے حکم سے اس کا یہ مرض نو دن سے تجاوز نہیں کرے گا۔ یہ حدیث غریب ہے۔

Sayyidina Thawban (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “If one of you is afflicted with fever and fever is a piece of the Fire, then extinguish it with water. Let him get down into a river and face the flow of it and say: 'In the name of Allah, O Allah, cure Your slave and confirm the truth of your Messenger'. After the salah of fajr, and before sunrise. Let him plunge into it three times, for three days. If he is not cured in three days then (do it) for five days. And, if he is not cured in five days then let him do it for seven days. And if he is not cured in seven days then nine days, for it will not exceed nine days, with Allah’s permission.”

[Ahmed 22488]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں