سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 314

غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح نہ کرے

راوی: عقبہ بن مکرم , ابوقتیبہ , عمر , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَکَحَ الْعَبْدُ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوْلَاهُ فَنِکَاحُهُ بَاطِلٌ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ ضَعِيفٌ وَهُوَ مَوْقُوفٌ وَهُوَ قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

عقبہ بن مکرم، ابوقتیبہ، عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو وہ باطل ہے ابوداؤد نے کہا کہ یہ حدیث ضعیف ہے یہ موقوف ہے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے

یہ حدیث شیئر کریں