نکاح کے وقت عورت سے اجازت حاصل کی جائے
راوی: ابو کامل , یزید , ابن زریع , موسیٰ بن اسمعیل , حماد , محمد بن عمر ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ الْمَعْنَی حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا فَإِنْ سَکَتَتْ فَهُوَ إِذْنُهَا وَإِنْ أَبَتْ فَلَا جَوَازَ عَلَيْهَا وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ يَزِيدَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ وُمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو
ابو کامل، یزید، ابن زریع، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، محمد بن عمر ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس لڑکی کے باپ نہ ہو اس سے نکاح کے بارے میں اجازت طلب کی جائے اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی رضا مندی ہوگی اور اگر انکار کر دے تو اس پر جبر نہیں ہے یہ الفاظ یزید کی روایت کردہ حدیث کے ہیں۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس طرح ابوخالد سلیمان بن حبان اور معاذ بن معاذ نے محمد بن عمرو سے نقل کیا اور ابوعمر اور ذکوان سے بواسطہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نقل کیا۔ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنواری لڑکی (اپنے نکاح کے متعلق) بات کرتے ہوئے شرماتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اس کی خاموشی اس کا اقرار ہے
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: An orphan virgin girl should be consulted about herself; if she says nothing that indicates her permission, but if she refuses, the authority of the guardian cannot be exercised against her will. The full information rest with the tradition narrated by Yazid.