مرد اپنے ہمسایہ کی دیوار پر چھت رکھے
راوی: ہشام بن عمار , محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , زہری , عبدالرحمن , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدَکُمْ جَارُهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعْهُ فَلَمَّا حَدَّثَهُمْ أَبُو هُرَيْرَةَ طَأْطَئُوا رُئُوسَهُمْ فَلَمَّا رَآهُمْ قَالَ مَا لِي أَرَاکُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لَأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَکْتَافِکُمْ
ہشام بن عمار، محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، زہری، عبدالرحمن، اعرج ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی نے فرمایا جب تم میں سے کسی کا پڑوسی اس سے اس کی دیوار پر لکڑی گاڑنے کی اجازت مانگے تو وہ اسے روکے نہیں۔ جب ابوہریرہ نے لوگوں کو یہ حدیث سنائی تو انہوں نے سر جھکا لیا ابوہریرہ نے دیکھا تو فرمایا کیا ہوا؟ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اس سے روگردانی کر رہے ہو اللہ کی قسم میں تمہارے کندھوں کے درمیان اسے ماروں گا یعنی یہ حدیث خوب سناؤں گا۔
It was narrated that, Abdur-Rahman Al-A'raj said: "I heard Abu Hurairah narrating that the Prophet said: 'When anyone of you asks his neighbor for permission to fix a piece of wood to his wall, he should not refuse him. When Abu Hurairah told them this, they lowered their heads, and when he saw them he said: 'Why do I see you turning away from it? By Allah, I will force you to accept it."