سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ جہاد سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1039

ان مجاہدین کے متعلق جنہیں مال غنیمت نہ مل سکے

راوی: ابراہیم بن یعقوب , حجاج , حماد بن سلمہ , یونس , حسن , ابن عمر ما

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَحْکِيهِ عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ أَيُّمَا عَبْدٍ مِنْ عِبَادِي خَرَجَ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ابْتِغَائَ مَرْضَاتِي ضَمِنْتُ لَهُ أَنْ أَرْجِعَهُ إِنْ أَرْجَعْتُهُ بِمَا أَصَابَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ وَإِنْ قَبَضْتُهُ غَفَرْتُ لَهُ وَرَحِمْتُهُ

ابراہیم بن یعقوب، حجاج، حماد بن سلمہ، یونس، حسن، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث قدسی نقل فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے بندوں میں سے جو بندہ میری رضامندی کے واسطے جہاد میں شریک ہوتا ہے میں اس کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ اگر اس کو واپس کرتا ہوں تو اجر وثواب اور مال غنیمت دے کر واپس کرتا ہوں اور اگر موت دیتا ہوں تو اس کی بخشش کرتا اور اس پر رحم کرتا ہوں۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘The parable of a Mujahid who strives in the cause of Allah — and Allah knows best who in His cause — is that of one who fasts, prays Qiyam, focuses with proper humility, bows and prostrates.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں