جس شخص نے راہ اللہ میں جہاد تو کیا لیکن اس نے صرف ایک رسی حاصل کرنے کی نیت کی
راوی: عمرو بن عل , عبدالرحمن , حماد بن سلمہ , جبلہ بن عطیہ , یحیی بن ولید بن عبادہ بن صامت , عبادہ بن صامت
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَمْ يَنْوِ إِلَّا عِقَالًا فَلَهُ مَا نَوَی
عمرو بن عل، عبدالرحمن، حماد بن سلمہ، جبلہ بن عطیہ، یحیی بن ولید بن عبادہ بن صامت، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ کے راستہ میں جہاد کرے اور نیت نہ رکھے مگر رسی حاصل کرنے کی بس اس کو وہی چیز مل جائے گی جو کہ اس کی نیت ہے (مراد یہ ہے کہ ایسے شخص کو جہاد کا کسی قسم کا کوئی اجر و ثواب نہیں ملے گا کیونکہ اس کی نیت میں کسی قسم کا اخلاص نہ تھا۔)
It was narrated from ‘Ubadah bin As-Samit that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:“Whoever fights seeking only an ‘Iqal, then he will have what he intended.” (Hasan)