راہ خداوندی میں تیر پھینکنے والوں سے متعلق
راوی: محمد بن علاء , ابومعاویہ , اعمش , عمرو بن مرہ , سالم بن ابوجعد , شرجیل بن سمط , کعب بن مرہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ قَالَ لِکَعْبِ بْنِ مُرَّةَ يَا کَعْبُ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ کَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ لَهُ حَدِّثْنَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ ارْمُوا مَنْ بَلَغَ الْعَدُوَّ بِسَهْمٍ رَفَعَهُ اللَّهُ بِهِ دَرَجَةً قَالَ ابْنُ النَّحَّامِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الدَّرَجَةُ قَالَ أَمَا إِنَّهَا لَيْسَتْ بِعَتَبَةِ أُمِّکَ وَلَکِنْ مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ مِائَةُ عَامٍ
محمد بن علاء، ابومعاویہ، اعمش، عمرو بن مرہ، سالم بن ابوجعد، شرجیل بن سمط، حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے حضرت شرجیل بن سمط نے بیان کیا کہ اے کعب! ہم کو تم حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرو اور تم اس کے بیان کرنے میں کسی قسم کی کمی بیشی سے ڈرو۔ حضرت کعب نے کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص اسلام کی حالت میں راہ الٰہی میں جہاد کر کے بوڑھا ہوا تو اس کا بڑھاپا قیامت کے دن اس کے واسطے نور ہوگا۔ حضرت شرجیل نے بیان کیا کہ ہم کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان فرمائیں اور خوف الٰہی پیش نظر رکھنا۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ تم تیر مارو۔ جس شخص کا تیر دشمن تک پہنچ جائے گا تو اس شخص کے واسطے اللہ تعالیٰ ایک درجہ اونچا فرما دے گا یہ بات سن کر ابن سخام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ درجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ درجہ تمہاری والدہ کی چوکھٹ نہیں ہے (یعنی اس قدر تھوڑا اونچا) بلکہ دو درجات کے درمیان میں اس قدر فاصلہ ہے کہ جس قدر فاصلہ انسان ایک سو سال میں طے کرتا ہے۔
It was narrated that Shurahbil bin As-Simit said: “I said:
‘‘Amr bin ‘Abasah! Tell us a Hadith that you heard from the
Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم without forgetting or omitting anything.’ He said: ‘I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: Whoever shoots and arrow in the cause of Allah, and it reaches the enemy, whether it misses or hits, it will be as if he freed slave. Whoever frees a believing slave, that will be a ransom for him, limb by limb, from the Fire of Hell. Whoever develops a gray hair in the cause of Allah, it will be light for him on the Day of Resurrection.” (Sahih)