صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 585

قربانی کے جانوروں کی عمروں کے بیان میں

راوی:

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ

احمد بن یونس، زہیر ، ابوزبیر ، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مسنہ ( یعنی بکری وغیرہ ایک سال کی عمر کی اور گائے دو سال کی اور اونٹ پانچ سال کی عمر کا ہو ) کے سوا قربانی کا جانور ذبح نہ کرو سوائے اس کے کہ اگر تمہیں ( ایسا جانور نہ ملے ) تو تم ایک سال سے کم عمر کا دنبے کا بچہ ذبح کرلو ( وہ چاہے چھ ماہ کا ہی ہو )

Jabir reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Sacrifice only a grown-up animal, unless it is difficult for you, in which case sacrifice a ram (of even less than a year, but more than six months' age).

یہ حدیث شیئر کریں