ابتدائے اسلام میں تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے کی ممانعت اور پھر اس حکم کے منسوخ ہونے اور پھر جب تک چاہئے قربانی کا گوشت کھاتے رہنے کے جواز کے بیان میں
راوی: ابن ابی عمر , عبد بن حمید , ابن ابی عمر , عبدالرزاق , معمر , زہری , سالم , ابن عمر
و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَقَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ تُؤْکَلَ لُحُومُ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ قَالَ سَالِمٌ فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَأْکُلُ لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ بَعْدَ ثَلَاثٍ
ابن ابی عمر، عبد بن حمید، ابن ابی عمر، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ قربانیوں کا گوشت تین دنوں کے بعد کھایا جائے حضرت سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تین دنوں سے زیادہ قربانیوں کا گوشت نہیں کھاتے تھے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فَوْقَ ثَلَاثٍ کی بجائے بَعْدَ ثَلَاثٍ کہا ہے۔
Ibn 'Umar reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade that the flesh of sacrificial animals be eaten beyond three (days) Salim (son of Ibn Umar) said: Ibn 'Umar did not eat the flesh of the sacrificial animals beyond three (days). Ibn Abu 'Umar said:" Beyond three days."