صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 610

ابتدائے اسلام میں تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے کی ممانعت اور پھر اس حکم کے منسوخ ہونے اور پھر جب تک چاہئے قربانی کا گوشت کھاتے رہنے کے جواز کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , عمرو , عطاء , جابر

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کُنَّا نَتَزَوَّدُهَا إِلَی الْمَدِينَةِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، عمرو، عطاء، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں زادراہ کے طور پر مدینہ منورہ تک لے جایا کرتے تھے۔

Jabir reported: We made provision (out of the flesh of sacrificed animals for our journey) to Medina during the lifetime of Allah's Messenger (may peace be upon him).

یہ حدیث شیئر کریں