ثیبہ کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , سفیان , زیاد , بن سعد , عبداللہ بن فضل
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْبِکْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُوهَا لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ
احمد بن حنبل، سفیان، زیاد، بن سعد، حضرت عبداللہ بن فضل سے بھی اسی طرح کی روایت مروی ہے اس میں یہ ہے کہ ثیبہ اپنے نفس کی زیادہ حقدار ہے بنبسبت اپنے ولی کے اور باکرہ سے اس کے معاملہ میں اس کے باپ کو اجازت لینی چاہیئے ابوداؤد نے کہا کہ ابوھا کی زیادتی غیر محفوظ ہے۔