سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 335

ثیبہ کا بیان

راوی: حسن بن علی عبدالرزاق , معمر , صالح بن کیسان , نافع , جبیر بن معطم , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ لِلْوَلِيِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ وَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا

حسن بن علی عبدالرزاق، معمر، صالح بن کیسان، نافع، جبیر بن معطم، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ثیبہ کے معاملہ میں ولی کوئی اختیار نہیں ہے البتہ کنواری لڑکی سے اجازت لی جائے گی اور اس کی خاموشی بھی اس کا اقرار سمجھی جائے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں