سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 346

کسی کام یا محنت کے اوپر نکاح کرنے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , ابوحازم بن دینار سہل بن سعد الساعدی

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَکَ فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَکُنْ لَکَ بِهَا حَاجَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَيْئٍ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ فَقَالَ مَا عِنْدِي إِلَّا إِزَارِي هَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکَ إِنْ أَعْطَيْتَهَا إِزَارَکَ جَلَسْتَ وَلَا إِزَارَ لَکَ فَالْتَمِسْ شَيْئًا قَالَ لَا أَجِدُ شَيْئًا قَالَ فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلْ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئٌ قَالَ نَعَمْ سُورَةُ کَذَا وَسُورَةُ کَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ زَوَّجْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ

قعنبی، مالک، ابوحازم بن دینار حضرت سہل بن سعد الساعدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اس نے عرض کیا یا رسول للہ میں نے اپنی جان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بخش دی (یعنی میں مہر کے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نکاح پر تیار ہوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے) وہ (جواب کے انتظار میں) بہت دیر تک کھڑی رہی۔ پھر ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس سے میرا نکاح کرا دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا تیرے پاس اس کو مہر میں دینے کے لئے کچھ ہے؟ اس نے کہا میرے پاس اس ازار (لنگی) کے سوا کچھ نہیں (جو میں پہنے ہوئے ہوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو اس کو اپنی لنگی دیدے گا تو کیا تو ننگا بیٹھا رہے گا؟ جا کوئی چیز ڈھونڈ لا۔ وہ بولا میرے پاس کچھ نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا ڈھونڈ اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔ اس نے ڈھونڈا مگر اس کو کچھ نہ ملا۔ تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تجھے قرآن کا کچھ حصہ یاد ہے؟ اس نے کہا ہاں مجھ کو فلاں فلاں سورت یاد ہے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے اس قرآن کے سبب جو تجھ کو یاد ہے تیرا نکاح اس عورت سے کر دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں