سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 520

جس سے گواہی طلب نہیں کی گئی اس کے لئے گواہی دینا مکروہ ہے۔

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عمرو بن رافع , جریر , منصور , ابراہیم , عبیدہ , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ قَالَ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيئُ قَوْمٌ تَبْدُرُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ

عثمان بن ابی شیبہ، عمرو بن رافع، جریر، منصور، ابراہیم، عبیدہ، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سے لوگ بہتر ہیں فرمایا میرے زمانہ کے لوگ پھر ان کے بعد آنے والے پھر ان کے بعد آنے والے پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان کی گواہی قسم سے پہلے ہوگی اور قسم گواہی سے پہلے ہوگی۔

'Abdullah bin Mas'ud said: "The Messenger of Allah was asked, 'Which of the people are best?' He said: 'My generation, then those that follow them, then those that follow them. Then there will come people whose testimony precedes their oath and whose oath precedes their testimony.'''

یہ حدیث شیئر کریں