کسی کام یا محنت کے اوپر نکاح کرنے کا بیان
راوی: ہارون بن زید بن ابی زرقا , محمد بن راشد , مکحول
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَائِ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ مَکْحُولٍ نَحْوَ خَبَرِ سَهْلٍ قَالَ وَکَانَ مَکْحُولٌ يَقُولُ لَيْسَ ذَلِکَ لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ہارون بن زید بن ابی زرقا، محمد بن راشد، حضرت مکحول سے بھی حضرت سہل کی طرح مروی ہے مکحول کہا کرتے تھے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اب کسی کے لئے یہ (یعنی مہر کے بغیر نکاح) جائز نہیں ہے۔